Insaf Rozgaar Scheme Interest Free Loan in Pakistan
انصاف روزگار سکیم
اسکیم کے مقاصد:
·
سماجی و معاشی ترقی
·
غربت کے خلاف اقدامات اور بے روزگاری میں کمی لانا
·
کاروباری ماحول کو فروغ دینا
·
نو انضمام شدہ اضلاع کے کم مراعات یافتہ
طبقات کو مالی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سماجی اور معاشی سرگرمیوں
میں شمولیت دلوانا
اہدافی طبقات:
پہلے سے موجود کاروبار کیلئے معاشی سرگرمی کے مواقع:
·
ڈیری، گلہ بانی، مرغ بانی، ماہی بانی، ریشم بانی، مگس
بانی اور باغبانی (مویشیوں کی تعداد گھریلو گنجائش اور مالی استطاعت
کے مطابق ہوتاکہ آمدن کا باعث بنے)
·
کاشت کاری کے علاوہ مگر زراعت سے وابسطہ کاروبار
(مرحلہ وار سرگرمیاں)
·
پھیری لگانے والے پھل/سبزی/ سِٹہ فروش ٹھیلہ بان
·
حسن و آرائش گر (بیوٹیشن)
·
پرچون فروش/چھوٹے درجے کے تاجر
·
حجام
·
دھوبی/ڈرائ کلینر
·
پیتل / کانسی کے کاریگر
·
برتن ساز
·
جوتا/تلوے تیار کرنے والے
·
مذری (چٹائ سازی) کا کام
·
دھات کا کام کرنے والے
·
کھدر/کھڈی پر کپڑا تیار کرنے والے
·
مومی چھپائ کے ماہر
·
خطاط
·
ٹرک اور بس پر مصوری کرنے والے
·
آلاتِ موسیقی تیار کرنے والے
·
درزی پیشہ افراد
·
ٹرانسپورٹ سے وابسطہ افراد(ٹیکسی/رکشہ/آٹو سپیئر پارٹ وغیرہ)
·
ٹائر مرمت / پنچر لگانے والے
·
موبائل فون / کمپیوٹر ہارڈ وئیر مرمت کرنے والے/سافٹ وئیر مرمت /
پرنٹننگ/ فوٹو کاپی وغیرہ
·
گھریلو کپڑا سازی
·
قیمتی پتھروں کا کام کرنے والے
·
چھوٹے پیمانے کے دستکار (سنگِ مرمر اور دیگر آرائشی پتھر کے
کاریگر)
·
سیاحت کے فروغ سے وابسطہ افراد
·
ایسے پیشہ ور گریجوئیٹ افراد جن کے پاس چھوٹے کاروبار
کے منصوبے موجود ہوں
اس کے علاوہ ایسے افراد جن
کے پاس مالی لحاظ سے کارآمد اور مؤثر گنجائش والے منصوبہ جات موجود
ہوں.
نئے اور چلتے ہوئے کاروبار سے وابسطہ
باصلاحیت افراد کیلئے معاشی ترقی کے مواقع:
·
ڈاکٹر، انجینئر، گریجوئیٹ، ٹیکنیکل کالجوں، ہنر مندی
تربیت اداروں یا فنی تربیت کے مراکز سے فنی تربیت مکمل کرنے والے
افراد۔
·
پیشہ ور، گریجوئیٹ تعلیم کے حامل افراد جن کے پاس
چھوٹے کاروبار کے حوالے سے قابلِ عمل منصوبہ جات موجود ہوں۔
·
جسمانی طور پر معذور افراد جو ہنر مندی تربیت اداروں سے ہنر مندی
سرٹیفکیٹ حاصل کر چکے ہوں۔
·
زراعت سے وابسطہ کاروبار (کاشت کاری کے علاوہ)
·
حسن و آرائش گر (بیوٹیشن)
·
چھوٹے پیمانے کے دستکار (سنگِ مرمر اور دیگر آرائشی پتھر کے
کاریگر)
·
ہلکا انجینئرننگ کا کام
·
الیکٹریشن / الیکٹرونکس کاریگر
·
ٹیکنیشن، مستری، پلمبر
·
علاج معالجہ سے متعلق کاروبار
·
فوٹوگرافی اور فلم سازی
·
فرنیچر / لکڑی کا کام
·
دست کاری / ملبوسات کی سلائ، کشیدہ کاری / رنگ سازی یا دیگر متعلقہ
کاروبار
·
چھوٹے پیمانے کے دستکار
·
ہنر مند خواتین کا گھریلو کاروبار
·
نا اہلیت۔
·
وہ افراد جو کسی سرکاری، نیم سرکاری یا خود
مختار ادارے کے ملازم نہ ہوں
·
جو باقاعدہ طالبِ علم نہ ہوں
·
درخواست گزار کے ذمے کسی بھی حکومتی
/ قرض فراہمی اسکیم یا بینک کا قرض واجب الادا نہ ہو اور
اس کا ای-سی آئ بی ریکارڈ بالکل صاف ہو۔
درخواست
گزار نے بی کے کے آر ایس / پی ایچ آر ایس / آر ایچ آر ایس / کے کے ایس / وائ سی
ایف/ وصیلہ حق سہولت، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، این آر ایس پی / آیس آر ایس پی
کے زریعے پہلے سے کوئ قرض حاصل نہ کر رکھا ہو
درکار دستاویزات
منظوری سے پہلے
·
مکمل پُر شدہ درخواست فارم
·
درخواست گزار اور ضامن کے کارآمد
کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی نقل (ای نادرا تصدیق شدہ)
·
درخواست گزار اور ضامن کی دو عدد پاسپورٹ سائز
تصاویر
·
کسی بھی منظور شدہ ادارے کی جاری کردہ ڈگری،
ڈپلومہ یا ہنر مندی سند کی تصدیق شدہ نقل (جہاں درکار ہو)۔
·
ضامن کے سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں اس کی
سیلری سلپ۔
·
ضامن کے سرکاری ملازم ہونے کی صورت میں
متعلقہ ادارے کا جاری کردہ اجازت نامہ جس پر ضامن کا سرکاری گریڈ (بی پی
ایس) واضح طور پر درج ہو۔
·
غیر سرکاری یا نجی ضامن کی آمدن کا
دستاویزی ثبوت بمعہ اسٹام پیپر پر تحریر شدہ حلف نامہ
بعد از منظوری
·
مالی معاونت کیلئے اقرار
·
رقم واپسی کا تحریری اقرار نامہ (ڈیمانڈ
پراموسری نوٹ)
·
ذاتی ضمانت
·
دیگر کوئ بھی دستاویز (اگر درکار ہو)
کسی بھی سوال کی صورت میں براہ کرم مندرجہ ذیل
نمبر پر رابطہ کریں: 091-5254018، 091-5284245،
091-5276352.
برائے
مہربانی درخواست فارم
گارنٹر تصدیقی فارم
Say Job City in Pakistan for today latest jobs opportunities in private and Govt departments. View all new Government careers collected from daily. sayjobcity.com